0
Sunday 28 Aug 2016 06:26

سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر بات چیت کے لیے سعودی وزیر دفاع آج اسلام آباد پہنچیں گے

سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر بات چیت کے لیے سعودی وزیر دفاع آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود آج اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق مختصر دورے کے دوران سعودی وزیر دفاع وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی چیلنجز پر بھی بات ہو گی، وزیراعظم نواز شریف سعودی وزیرکے اعزازمیں عشائیہ بھی دیں گے۔ واضح رہے کہ یمن میں شکست در شکست اور ترکی اور ایران کے درمیان ختم ہوتی کشمکش کی وجہ سے سعودی رجیم مخمصے کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 563660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش