QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا

28 Aug 2016 14:18

اسلام ٹائمز: اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ قائد متحدہ سے کسی بھی پارٹی کے تنظیمی فیصلے کی توثیق کا اختیار واپس لیکر رابطہ کمیٹی کو تفویض کر دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ قائد متحدہ سے کسی بھی پارٹی کے تنظیمی فیصلے کی توثیق کا اختیار واپس لیکر رابطہ کمیٹی کو تفویض کر دیا جائے۔ اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اس حوالے سے جلد باضابطہ فیصلہ کرے گی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 563722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563722/ایم-کیو-پاکستان-نے-پارٹی-ا-ئین-میں-تبدیلی-پر-غور-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org