0
Sunday 28 Aug 2016 14:18

ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پارٹی آئین میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔ متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ قائد متحدہ سے کسی بھی پارٹی کے تنظیمی فیصلے کی توثیق کا اختیار واپس لیکر رابطہ کمیٹی کو تفویض کر دیا جائے۔ اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اس حوالے سے جلد باضابطہ فیصلہ کرے گی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 563722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش