QR CodeQR Code

چارسدہ روڈ پر قتل ہونیوالی خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا قاتل نکلا

29 Aug 2016 18:52

اسلام ٹائمز: واقعات کے مطابق 10 روز قبل مسماۃ تجالہ اپنی بیٹی کائنات کے ہمراہ رکشہ میں جارہی تھی کہ راستے میں شیر و جھنگی کے قریب مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ روڈ پر شیرو جھنگی میں رکشہ سوار خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ مقتولہ کو اپنے بیٹے نے چچا زاد بھائیوں کی مدد سے دوسری شادی رچانے پر قتل کیا تھا۔ واقعات کے مطابق 10 روز قبل مسماۃ تجالہ اپنی بیٹی کائنات کے ہمراہ رکشہ میں جارہی تھی کہ راستے میں شیر و جھنگی کے قریب مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں تجالہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی کائنات زخمی ہوگئی۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بعد ازاں اجمیر نامی شخص نے تھانے آکر بتایا کہ مسماۃ تجالہ کا پہلا شوہر سرفراز چھ سال قبل قتل ہوا تھا، جس کے بعد تجالہ کے ساتھ اس نے شادی کی تھی۔ جس پر تجالہ کا بیٹا اسماعیل ناراض تھا اور وقوعہ کے روز اسماعیل نے اپنے چچا زاد بھائیوں شہزادہ اور عمران کی مدد سے اسے قتل اور کائنا ت کو زخمی کیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔


خبر کا کوڈ: 563897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563897/چارسدہ-روڈ-پر-قتل-ہونیوالی-خاتون-کے-کا-ڈراپ-سین-بیٹا-قاتل-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org