0
Monday 29 Aug 2016 18:52

چارسدہ روڈ پر قتل ہونیوالی خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا قاتل نکلا

چارسدہ روڈ پر قتل ہونیوالی خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، بیٹا قاتل نکلا
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ روڈ پر شیرو جھنگی میں رکشہ سوار خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ مقتولہ کو اپنے بیٹے نے چچا زاد بھائیوں کی مدد سے دوسری شادی رچانے پر قتل کیا تھا۔ واقعات کے مطابق 10 روز قبل مسماۃ تجالہ اپنی بیٹی کائنات کے ہمراہ رکشہ میں جارہی تھی کہ راستے میں شیر و جھنگی کے قریب مسلح افراد نے رکشہ پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں تجالہ متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق جبکہ اس کی بیٹی کائنات زخمی ہوگئی۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بعد ازاں اجمیر نامی شخص نے تھانے آکر بتایا کہ مسماۃ تجالہ کا پہلا شوہر سرفراز چھ سال قبل قتل ہوا تھا، جس کے بعد تجالہ کے ساتھ اس نے شادی کی تھی۔ جس پر تجالہ کا بیٹا اسماعیل ناراض تھا اور وقوعہ کے روز اسماعیل نے اپنے چچا زاد بھائیوں شہزادہ اور عمران کی مدد سے اسے قتل اور کائنا ت کو زخمی کیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 563897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش