QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پٹواریوں کا احتجاجی کیمپ

29 Aug 2016 23:12

اسلام ٹائمز: کیمپ میں صوبہ بھر سے ایری گیشن پٹواری شریک ہیں، انہوں نے تین ستمبر کے بعد بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، کیمپ میں شریک پٹواریوں کا موقف ہے کہ پانچ سے مسلسل احتجاج کے باوجود ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے سامنے پٹواریوں نے احتجاجاً ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے  ان کی فی الفور اپ گریڈیشن کی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے محکمہ ایری گیش سے تعلق رکھنے والے پٹواریوں نے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے۔ کیمپ میں صوبہ بھر سے ایری گیشن پٹواری شریک اور انہو ں نے 3 ستمبر کے بعد بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ کیمپ میں شریک پٹواریوں کا کہناہے کہ وہ 2011ء سے اپ گریڈیشن کےلئے احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی، محکمہ جنگلات، موحولیات اور دیگر محکموں کے پٹواریوں کو اپ گریڈیشن دی گئی ہے لیکن ایری گیشن کے پٹواریوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کلاس فور ملازمین کا سکیل بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے لیکن پٹواری اب بھی سکیل پانچ میں ہیں جبکہ پٹواریوں کو الاﺅنس بھی نہیں دیئے رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کے علاوہ 3 ستمبر کے بعد بنی گالہ میںعمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دینگے۔


خبر کا کوڈ: 563947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563947/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کے-سامنے-پٹواریوں-کا-احتجاجی-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org