QR CodeQR Code

لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما پر حملہ، بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق

30 Aug 2016 00:22

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر کے حملہ آور کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کے علاقہ رباط میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق  لوئر دیر کے علاقے رباط میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کردیا، حملے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما شاد نواز خان محفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور نے دریائے پنجگوڑہ میں چھلانگ لگا دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر کے حملہ آور کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 563964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563964/لوئر-دیر-میں-جماعت-اسلامی-کے-مقامی-رہنما-پر-حملہ-بھائی-اور-2-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org