0
Tuesday 30 Aug 2016 00:22

لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما پر حملہ، بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق

لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما پر حملہ، بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کے علاقہ رباط میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق  لوئر دیر کے علاقے رباط میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کردیا، حملے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما شاد نواز خان محفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور نے دریائے پنجگوڑہ میں چھلانگ لگا دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر کے حملہ آور کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 563964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش