QR CodeQR Code

حکومت را کے ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کرنے میں مخلص نہیں، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

31 Aug 2016 20:22

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری کردہ بیان میں جے یو پی نورانی کے صدر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ کے جو غیر قانونی دفاتر مسمار کئے ہیں، اس پر بھی رانا ثناء اللہ نے اعتراض کرکے ان را کے ایجنٹوں کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت را کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مخلص نہیں، پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف حکومت کی طرف سے غداری کا کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا، برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف جو ریفرنس گیا ہے وہ ابھی نامکمل ہے، اس میں الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو شامل نہیں کیا گیا، بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ کے جو غیر قانونی دفاتر مسمار کئے ہیں، اس پر بھی رانا ثناء اللہ نے اعتراض کرکے ان را کے ایجنٹوں کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد شہر کی انتظامیہ بھی حکومت کی انہی پالیسیوں پر چل رہی ہے، گذشتہ دنوں را کے ایجنٹوں نے الفضل ٹاؤن میں پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کی، ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی، لیکن ابھی تک ان را کے ایجنٹوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، یہ سب ہمارے حکمرانوں کی را کے ایجنٹوں سے ہمدردی اور وفاداری کے باعث ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 564327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564327/حکومت-کے-ایجنٹوں-کیخلاف-کارروائی-کرنے-میں-مخلص-نہیں-صاحبزادہ-ابوالخیر-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org