0
Wednesday 31 Aug 2016 20:22

حکومت را کے ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کرنے میں مخلص نہیں، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

حکومت را کے ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کرنے میں مخلص نہیں، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ حکومت را کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مخلص نہیں، پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف حکومت کی طرف سے غداری کا کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا، برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف جو ریفرنس گیا ہے وہ ابھی نامکمل ہے، اس میں الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کو شامل نہیں کیا گیا، بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متحدہ کے جو غیر قانونی دفاتر مسمار کئے ہیں، اس پر بھی رانا ثناء اللہ نے اعتراض کرکے ان را کے ایجنٹوں کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد شہر کی انتظامیہ بھی حکومت کی انہی پالیسیوں پر چل رہی ہے، گذشتہ دنوں را کے ایجنٹوں نے الفضل ٹاؤن میں پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کی، ان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی، لیکن ابھی تک ان را کے ایجنٹوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، یہ سب ہمارے حکمرانوں کی را کے ایجنٹوں سے ہمدردی اور وفاداری کے باعث ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 564327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش