QR CodeQR Code

متحدہ لاء فورم کوئٹہ کے دو وکلا اور انکا ایک منشی اغوا

26 Feb 2011 17:50

اسلام ٹائمز:دونوں وکلاء اپنی گاڑی میں سبی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں ڈھاڈر کے قریب مسلح افراد نے اغوا کرلیا


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ متحدہ لائرز فورم سے تعلق رکھنے والے دو وکلاء اپنے منشی سمیت اغواء ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز متحدہ لائرز فورم سے تعلق رکھنے والے دو وکیل سلیم اختر ایڈوکیٹ اور طاہر ایڈوکیٹ اپنے منشی فرحان کے ساتھ سبی سے اپنی گاڑی میں کوئٹہ آ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد ڈھاڈر کے قریب سے ان کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ ڈھاڈر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گاڑی مقامی انتظامیہ نے برآمد کر لی ہے تاہم دونوں وکلاء اور منشی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔


خبر کا کوڈ: 56434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56434/متحدہ-لاء-فورم-کوئٹہ-کے-دو-وکلا-اور-انکا-ایک-منشی-اغوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org