QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث حکمران انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں، سعید ہاشمی

1 Sep 2016 08:21

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا نعرہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے آئینی حقوق لینے کے لیے تین ستمبر کو گھروں سے نکلیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے رہنما سعید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ریاست کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن پاکستانی قوم ایسا نہیں ہونے دے گی۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث حکمران انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے تین ستمبر کو گھروں سے نکلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 564392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564392/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-میں-ملوث-حکمران-انصاف-کی-راہ-رکاوٹ-ہیں-سعید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org