0
Thursday 1 Sep 2016 08:21

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث حکمران انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں، سعید ہاشمی

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث حکمران انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں، سعید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے رہنما سعید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ریاست کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن پاکستانی قوم ایسا نہیں ہونے دے گی۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث حکمران انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گو نواز گو کا نعرہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے تین ستمبر کو گھروں سے نکلیں گے۔
خبر کا کوڈ : 564392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش