QR CodeQR Code

سانحہ اے پی ایس کے متاثرین کو احتجاج کرنے سے روک دیا گیا

1 Sep 2016 21:52

اسلام ٹائمز: آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید و زخمی ہونے والے بچوں کے والدین پشاور سے اسلام آباد احتجاج کی غرض سے آئے، مگر سرینا چوک پر انہیں احتجاج سے روک دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد انتظامیہ اور آرمی پبلک سکول میں شہید و زخمی ہونے والے بچوں کے والدین کے درمیان ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں مذاکرات جاری ہیں۔ آرمی پبلک سکول میں شہید و زخمی ہونے والے بچوں کے والدین اپنے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کرنے کیلئے پشاور سے اسلام آباد آئے، تاہم انہیں سرینا چوک پر احتجاج کرنے سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں انتظامیہ اور بچوں کے والدین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ شہید و زخمی ہونے والے بچوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں وزیراعظم سے ملاقات کا موقع دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 564542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564542/سانحہ-اے-پی-ایس-کے-متاثرین-کو-احتجاج-کرنے-سے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org