QR CodeQR Code

جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش قبول کر لی ہے، ذرائع

2 Sep 2016 12:12

اسلام ٹائمز: معروف کالم نگار اور تجزیہ کار جاوید چوھدری کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی گئی ہے، جس پر غور و خوض کے بعد بالاخر انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔ معروف کالم نگار اور تجزیہ کار جاوید چوھدری کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی گئی ہے، جس پر غور و خوض کے بعد بالاخر انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کافی عرصے سے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کے بارے میں افواہیں چل رہی ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی جائے گی۔‎


خبر کا کوڈ: 564600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564600/جنرل-راحیل-شریف-نے-مدت-ملازمت-میں-توسیع-کی-پیش-کش-قبول-کر-لی-ہے-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org