QR CodeQR Code

ایف بی آر نے عمران خان سمیت آف شور کمپنیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کردیئے

6 Sep 2016 00:34

اسلام ٹائمز: ایف بی آر کے مطابق، جہانگیر ترین، ان کے بچوں، علیم خان اور مونس الہی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، ایسے افراد جن کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے میڈیا میں رپورٹس آئی ہیں ان تمام کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایف بی آر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت آف شور کمپنیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ ایف بی آر کے مطابق، جہانگیر ترین، ان کے بچوں، علیم خان اور مونس الہی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے، ایسے افراد جن کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے میڈیا میں رپورٹس آئی ہیں ان تمام کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق ایک سو چھہتر کے تحت نوٹسز ایشو کیے گئے ہیں، جن افراد کا پانامالیکس میں ذکر نہیں تاہم ان کی آف شور کمپنیاں ہیں انہیں بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 565479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565479/ایف-بی-آر-نے-عمران-خان-سمیت-آف-شور-کمپنیوں-کے-مالکان-کو-نوٹسز-جاری-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org