QR CodeQR Code

تربت یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تقریب رواں سال کے اختتام تک منعقد کی جائیگی، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر

10 Sep 2016 08:30

اسلام ٹائمز: وی سی آفس میں ہونے والے اجلاس میں کنٹرولر امتحانات تنویر احمد نے یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے اجلاس کو آگاہی فراہم کی۔


اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف تربت کے پہلے کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس وی سی آفس میں منعقد ہوا، جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ کنٹرولر امتحانات تنویر احمد نے یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے اجلاس کو آگاہی فراہم کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کانووکیشن کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، اور انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت کی پہلی سالانہ تقسیم اسناد کی پروقار تقریب رواں سال کے اختتام تک منعقد کرانے کا اصولی فیصلہ ہو چکا ہے، جس میں یونیورسٹی کے سو سے زیادہ فارغ التحصیل گریجویٹس کو ڈگریاں اور پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل دیئے جائیں گے۔ جس کے لئے انتظامات کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانووکیشن میں شرکت کرنے کے لئے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کامیاب طلباء و طالبات کی رجسٹریشن کا عمل عیدالاضحٰی کے فوراً بعد شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر چاکر حیدر، اسسٹنٹ کنٹرولر ندیم جان اور شاہد خالد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 566422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566422/تربت-یونیورسٹی-کے-پہلے-کانووکیشن-کی-تقریب-رواں-سال-اختتام-تک-منعقد-جائیگی-ڈاکٹر-عبدالرزاق-صابر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org