QR CodeQR Code

رائیونڈ مارچ محرام الحرام کے آغاز سے قبل ہر صورت ہوگا، تحریک انصاف

11 Sep 2016 21:16

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ مارچ کیلئے ہم خیال جماعتوں کو باضابطہ طور پر دعوت دیں گے، عید کے فورا بعد مشاورتی عمل شروع کر دیا جائیگا، جس کے بعد مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ محرام الحرام کے آغاز سے قبل ہوگا، ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کے اعلان کے مطابق ہر صورت پُرامن رائیونڈ مارچ ہوگا، مارچ کیلئے ہم خیال جماعتوں کو باضابطہ طور پر دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے فورا بعد مشاورتی عمل شروع کر دیا جائیگا، جس کے بعد مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 566820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/566820/رائیونڈ-مارچ-محرام-الحرام-کے-آغاز-سے-قبل-ہر-صورت-ہوگا-تحریک-انصاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org