0
Sunday 11 Sep 2016 21:16

رائیونڈ مارچ محرام الحرام کے آغاز سے قبل ہر صورت ہوگا، تحریک انصاف

رائیونڈ مارچ محرام الحرام کے آغاز سے قبل ہر صورت ہوگا، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ محرام الحرام کے آغاز سے قبل ہوگا، ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی چئیرمین عمران خان کے اعلان کے مطابق ہر صورت پُرامن رائیونڈ مارچ ہوگا، مارچ کیلئے ہم خیال جماعتوں کو باضابطہ طور پر دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے فورا بعد مشاورتی عمل شروع کر دیا جائیگا، جس کے بعد مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 566820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش