QR CodeQR Code

احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے

فیصلہ بڑا ہے، عمران خان اپوزیشن کو اعتماد میں لیں، یوسف رضا گیلانی

13 Sep 2016 10:42

اسلام ٹائمز: دربار موسٰی پاک ملتان پر نماز عید سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے اوپر کوئی چیز نہیں، ملک کیخلاف باتیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چا ہیے، ٹریفک حادثہ پر فاروق ستار کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، اللہ تعالٰی ان کو صحت دے۔ آج کے دن میرے بھانجے کی شہادت ہوئی تھی، آج کا دن ہمارے لئے غم کا دن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے خاندان کیلئے غم کا دن ہے، آج ہمارے بھانجے کی شہادت ہوئی تھی، عمران خان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ دربار موسٰی پاک ملتان پر نماز عید سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے اوپر کوئی چیز نہیں، ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چا ہیے، ٹریفک حادثہ پر فاروق ستار کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، اللہ تعالٰی ان کو صحت دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے لیکن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ بڑا ہے، عمران خان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینا چاہیے، جو بھی ملک کیلئے اچھا سوچے گا، اس کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن میرے بھانجے کی شہادت ہوئی تھی، آج کا دن ہمارے لئے غم کا دن ہے۔ آخر میں انہوں نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 567067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567067/فیصلہ-بڑا-ہے-عمران-خان-اپوزیشن-کو-اعتماد-میں-لیں-یوسف-رضا-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org