QR CodeQR Code

تحریک انصاف کسی لٹیرے کو ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دے گی، ملک احمد خان بھچر

14 Sep 2016 13:30

اسلام ٹائمز: میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ قربانی کے بعد قربانی ضرور ہوگی، دہشتگردی سے بھی بڑا اور سنگین جرم معاشی دہشتگردی ہے، جسکے ذریعے پاکستان کو مسلسل غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف میانوالی کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردوں کے خلاف جہاد کا وقت آپہنچا ہے۔ میانوالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردوں کے خلاف جہاد کا وقت آپہنچا ہے، قربانی کے بعد قربانی ضرور ہوگی، دہشت گردی سے بھی بڑا اور سنگین جرم معاشی دہشت گردی ہے، جس کے ذریعے پاکستان کو مسلسل غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 ستمبر کو نئی تاریخ رقم ہوگی، تحریک انصاف اب کسی کو ملک سے بھاگنے کی اجازت نہیں دے گی۔ رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا، اب ان کا احتساب ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 567187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567187/تحریک-انصاف-کسی-لٹیرے-کو-ملک-سے-بھاگنے-کی-اجازت-نہیں-دے-گی-احمد-خان-بھچر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org