QR CodeQR Code

قلات اور تربت سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 افراد گرفتار

14 Sep 2016 13:30

اسلام ٹائمز: ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے شیخری میں ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے، اس دوران کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اضلاع قلات اور تربت میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے شیخری میں ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے، اس دوران کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر تربت کے نواحی علاقے سامی میں بھی ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 567214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567214/قلات-اور-تربت-سے-کالعدم-تنظیم-کے-کمانڈر-سمیت-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org