QR CodeQR Code

بھارت جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہا ہے، طارق احسان غوری کا ریلی سے خطاب

14 Sep 2016 16:22

اسلام ٹائمز: لاہور میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک مشعل بردار ریلی لبرٹی چوک گلبرگ سے نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت یوتھ فورم فار کشمیر کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔ مشعل بردار ریلی میں خواتین و نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ لاہور میں یوتھ فورم فار کشمیر کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارت نے جدو جہد آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنا شروع کر دی ہے، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔


خبر کا کوڈ: 567234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567234/بھارت-جدوجہد-آزادی-کو-دبانے-کیلئے-مقبوضہ-کشمیر-میں-آگ-اور-خون-کی-ہولی-کھیل-رہا-ہے-طارق-احسان-غوری-کا-ریلی-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org