QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرگودھا کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی

15 Sep 2016 17:29

اسلام ٹائمز: آر پی او سرگودہا ذوالفقار حمید نے میڈیا کو بتایا کہ سیف سٹی منصوبہ آج کے دور کے چیلنجز جیسے دہشت گردی، شدت پسندی اور سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے ایک مکمل اور قابل عمل حل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی کی طرز پہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرگودھا کو پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد سپیشل سروے ٹیم سرگودھا آئے گی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کیلئے جگہ کا انتخاب کرے گی، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات کے ساتھ لیس گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت پورے شہر میں کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سرگودھا کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کرانے کیلئے آر پی او ذوالفقار حمید عرصہ سے کوشاں تھے۔ آر پی او ذوالفقار حمید نے میڈیا کو بتایا کہ یہ منصوبہ آج کے دور کے چیلنجز جیسے دہشت گردی، شدت پسندی اور سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے ایک مکمل اور قابل عمل حل ہے۔


خبر کا کوڈ: 567548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567548/وزیراعلی-پنجاب-کی-جانب-سے-سرگودھا-کو-سیف-سٹی-پراجیکٹ-میں-شامل-کرنے-منظوری-دیدی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org