QR CodeQR Code

بہادر افواج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے، شہباز شریف

16 Sep 2016 10:54

اسلام ٹائمز: لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاک افواج نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کامیابی سے آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاک افواج نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر پاک سرزمین تنگ کردی گئی ہے، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے۔


خبر کا کوڈ: 567657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567657/بہادر-افواج-نے-دہشتگردوں-کی-کمر-توڑ-دی-پاکستان-ا-ج-پہلے-سے-کہیں-زیادہ-محفوظ-اور-پرامن-ملک-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org