0
Friday 16 Sep 2016 10:54

بہادر افواج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے، شہباز شریف

بہادر افواج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کامیابی سے آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاک افواج نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر پاک سرزمین تنگ کردی گئی ہے، پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن ملک ہے۔
خبر کا کوڈ : 567657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش