QR CodeQR Code

میجر جنرل ثناء اﷲ نیازی شہید کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

16 Sep 2016 17:39

اسلام ٹائمز: میانوالی میں شہید میجر جنرل کی قبر پر پاک فوج کی طرف سے کرنل طارق خان نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی، انہوں نے شہید کی قبر پر پاک فوج کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والے میجر جنرل ثناء اﷲ نیازی شہید کی تیسری برسی ان کے آبائی علاقے میانوالی میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کی طرف سے کرنل طارق خان نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی، انہوں نے شہید کی قبر پر پاک فوج کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ میجر جنرل ثناء اﷲ نیازی 15 ستمبر 2013 کو اپر دیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 567686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567686/میجر-جنرل-ثناء-اﷲ-نیازی-شہید-کی-تیسری-برسی-عقیدت-احترام-سے-منائی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org