0
Friday 16 Sep 2016 17:39

میجر جنرل ثناء اﷲ نیازی شہید کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

میجر جنرل ثناء اﷲ نیازی شہید کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والے میجر جنرل ثناء اﷲ نیازی شہید کی تیسری برسی ان کے آبائی علاقے میانوالی میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کی طرف سے کرنل طارق خان نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی، انہوں نے شہید کی قبر پر پاک فوج کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ میجر جنرل ثناء اﷲ نیازی 15 ستمبر 2013 کو اپر دیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 567686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش