QR CodeQR Code

تحریک آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا، نواز شریف

16 Sep 2016 21:27

اسلام ٹائمز: مظفرآباد میں حریت رہنمائوں سے ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی جس پر عالمی برادری کو خاموشی توڑنی پڑے گی، جبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جانے سے قبل مظفر آباد پہنچے، جہاں انہوں نے حریت قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے حریت رہنماؤں اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو یقین دلایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو عالمی برادری تسلیم کر چکی ہے، جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ایسی تحریکوں کو طاقت سے مٹایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیری انصاف اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایک دن آئے گا جب کشمیری آزاد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے اور دنیا بھر کے قائدین سے بات کریں گے، جبکہ اس تنازعہ کے حل کے لیے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 567720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567720/تحریک-آزادی-کو-طاقت-سے-دبایا-نہیں-جا-سکتا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org