0
Friday 16 Sep 2016 21:27

تحریک آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا، نواز شریف

تحریک آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی جس پر عالمی برادری کو خاموشی توڑنی پڑے گی، جبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جانے سے قبل مظفر آباد پہنچے، جہاں انہوں نے حریت قیادت سے ملاقات کی۔ انہوں نے حریت رہنماؤں اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو یقین دلایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو عالمی برادری تسلیم کر چکی ہے، جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ایسی تحریکوں کو طاقت سے مٹایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیری انصاف اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایک دن آئے گا جب کشمیری آزاد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے اور دنیا بھر کے قائدین سے بات کریں گے، جبکہ اس تنازعہ کے حل کے لیے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 567720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش