QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی، مسجد پر خودکش حملے میں جاں بحق 29 افراد کی نماز جنازہ ادا

17 Sep 2016 10:54

اسلام ٹائمز: تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینا کی مسجد میں گذشتہ روز ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت سیکڑوں نمازیوں پر آگری، جس کے نتیجے میں 29 نماز ی شہید اور 32 زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی کے علاقے بٹہ مینا میں گذشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا، مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ خودکش دھماکے میں جاں بحق 29 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تحصیل انبار کے علاقے بٹہ مینا کی مسجد میں گذشتہ روز ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت سیکڑوں نمازیوں پر آگری، جس کے نتیجے میں 29 نماز ی شہید اور 32 زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد ہر طر ف آہ و بکا تھی، ہر کوئی اپنے پیاروں کو تلاش کرتا رہا، زخمیوں کو ایمبولینسوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 567849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/567849/مہمند-ایجنسی-مسجد-پر-خودکش-حملے-میں-جاں-بحق-29-افراد-کی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org