QR CodeQR Code

حمزہ شہباز وزیراعظم کی ہدایت پر پنجاب میں مسلح جتھے تیار کر رہے ہیں، نعیم الحق

18 Sep 2016 00:23

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں تحریک انصاف كے مركزی سیكرٹری اطلاعات نے كہا كہ قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں، (ن) لیگ رائیونڈ مارچ سے پوری طرح بوكھلاہٹ كا شكار ہے، وزیراعظم جان لیں کہ مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورسز خود ان كے گلے كا طوق بنیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاكستان تحریک انصاف كے مركزی سیكرٹری اطلاعات نعیم الحق نے كہا ہے كہ حمزہ شہباز وزیراعظم كی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گری كیلئے مسلح جتھے تیار کر رہے ہیں، لہٰذا قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں۔ اپنے بیان میں تحریک انصاف كے مركزی سکریٹری اطلاعات نعیم الحق كا كہنا تھا كہ (ن) لیگ كی جانب سے پنجاب میں اشتعال انگیزی كی كوششیں انتہائی قابل مذمت ہیں، (ن) لیگ رائیونڈ مارچ سے پوری طرح بوكھلاہٹ كا شكار ہے، اور حمزہ شہباز وزیراعظم كی ہدایت پر پنجاب میں فتنہ گری كیلئے مسلح جتھے تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جان لیں کہ مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورسز خود ان كے گلے كا طوق بنیں گے۔

نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے بھی (ن) لیگ كے گلوؤں كا مقابلہ كر چكی ہے، (ن) لیگ اس سے پہلے بھی گوجرانوالہ، ماڈل ٹاؤن اور فیصل آباد میں گلوؤں اور سیاسی پولیس سے توڑ پھوڑ اور قتل و غارت گری كروا چكے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ كرنے والے ادارے وزیراعظم كی جانب سے مسلح جتھوں كی سرپرستی كا فوری نوٹس لیں، پُرامن احتجاج كو پُرتشدد بنانے كی ہر كوشش كی ذمہ داری براہ راست وزیراعظم پر عائد ہوگی، وزیراعظم سمجھ لیں کہ رائیونڈ مارچ ہرصورت كامیابی سے مكمل كریں گے، ہم ڈنڈا بردار یا مسلح جتھوں سے مرعوب ہوں گے اور نہ ہی وزیراعظم سے لوٹ مار كا حساب مانگنا ترک كریں گے۔


خبر کا کوڈ: 568070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568070/حمزہ-شہباز-وزیراعظم-کی-ہدایت-پر-پنجاب-میں-مسلح-جتھے-تیار-کر-رہے-ہیں-نعیم-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org