QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت سالانہ جشن ولایت علی ابن ابیطالب علیہ السلام آج منعقد ہوگا

18 Sep 2016 14:17

اسلام ٹائمز: جشن ولایت سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پیر سید مقدس شاہ کاظمی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے جبکہ معروف منقبت خواں علی صفدر رضوی، شجاع رضوی نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جان سے عید غدیر کی مناسبت سے جشن ولایت علی ابن ابیطالب علیہ السلام آج منعقد کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری اطلاعات ظفر جعفری کے مطابق بریٹو روڈ سولجر بازار میں منعقد کئے جانے والے جشن سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پیر سید مقدس شاہ کاظمی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے جبکہ معروف منقبت خواں علی صفدر رضوی، شجاع رضوی، علی یزداں سمیت دیگر نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ جشن ولایت کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں، جبکہ اس کی تشہیر کیلئے شہر بھر میں پوسٹرز، بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 568191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/568191/ایم-ڈبلیو-کراچی-کے-تحت-سالانہ-جشن-ولایت-علی-ابن-ابیطالب-علیہ-السلام-آج-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org