QR CodeQR Code

9 بڑے شہروں میں آپریشن، 19 کروڑ کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

22 Sep 2016 10:13

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ موٹروے ٹول پلازہ پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں سے 3 مفرور ملزم بھی گرفتار کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے وفاقی ادارے انٹی نارکوٹیکس فورس کے ترجمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، پشاور، کوئٹہ اور تربت میں آپریشنز کئے گئے، جن کے دوران 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 276 کلو گرام منشیات برآمد کرتے ہوئے، 11 اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں سے 3 مفرور ملزم بھی گرفتارکئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 569211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569211/9-بڑے-شہروں-میں-ا-پریشن-19-کروڑ-کی-منشیات-اسمگل-کرنے-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org