QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

24 Sep 2016 13:53

اسلام ٹائمز: جمرود کے پہاڑی علاقے میں پاک فضائیہ کا ایف 7 تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، تاہم حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے ہیں، خبر ملتے ہی سکیورٹی فورسز کے دستے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ خیبر یجنسی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف سیون طیارہ جمرود کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے، البتہ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے ہیں۔ پولیٹیکل ذرائع کے مطابق طیارے کو حادثہ تاترہ چیک پوسٹ کے نزدیکی علاقے میں پیش آیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور خاصہ فورس کی نفری جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئی تھی، جبکہ نزدیکی علاقے کے مکین بھی جائے حادثہ پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 569771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/569771/خیبر-ایجنسی-پاک-فضائیہ-کا-تربیتی-طیارہ-گر-کر-تباہ-پائلٹ-محفوظ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org