QR CodeQR Code

محرم الحرام پر ممکنہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار

25 Sep 2016 09:15

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں حساس اداروں، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے انٹیلی جنس معلومات پر امین ٹاؤن میں ایک کوٹھی پر چھاپہ مارا، ملزموں کے قبضے سے جدید ترین اسلحہ، واکی ٹاکی، نقشے، گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں، ملکی و غیر ملکی کرنسی، ہزاروں گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کی مشترکہ کاروائی کے دوران فیصل آباد میں محرم الحرام پر ممکنہ تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کومبنگ آپریشن کے دوران دس مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا، اسلحہ، گاڑیاں اور غیرملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ فیصل آباد میں حساس اداروں، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے انٹیلی جنس معلومات پر امین ٹاؤن میں ایک کوٹھی پر چھاپہ مارا، پکڑے گئے دہشتگرد محرم الحرام کے دوران بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزموں کے قبضے سے جدید ترین اسلحہ، واکی ٹاکی، نقشے، گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں، ملکی و غیر ملکی کرنسی، ہزاروں گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا، ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 570011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570011/محرم-الحرام-پر-ممکنہ-تخریب-کاری-کا-منصوبہ-ناکام-فیصل-آباد-میں-کومبنگ-آپریشن-کے-دوران-10-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org