QR CodeQR Code

کشمیری اپنی سرزمین پر حق خودارادیت چاہتے ہیں، مسعود خان

25 Sep 2016 09:37

اسلام ٹائمز: نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آخری آپشن کے طور پر ایٹمی ہتھیار کسی بھی ملک نے استعمال کیے تو پورا خطہ ایٹمی جنگ کا ایندھن بن جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نیو یارک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واشنگٹن روانہ ہو گئے۔ نیویارک میں قیام کے دوران او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ، او آئی سی وزراء خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت اور مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔ سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ ہم کسی دوسرے ملک یا قوم کی ایک انچ زمین کے دعویدار نہیں کشمیری اپنی سرزمین پر حق خودارادیت چاہتے ہیں، کشمیری بین الاقوامی قانون اور عالمی ادارے کی متفقہ قراردادوں کے مطابق انصاف چاہتے ہیں۔ آخری آپشن کے طور پر ایٹمی ہتھیار کسی بھی ملک نے استعمال کیے تو پورا خطہ ایٹمی جنگ کا ایندھن بن جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 570018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570018/کشمیری-اپنی-سرزمین-پر-حق-خودارادیت-چاہتے-ہیں-مسعود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org