QR CodeQR Code

قومی ایشوز اور غریب کے نام پر ذاتی اور جماعتی سیاست چمکائی جا رہی ہے، چودھری ظہیرالدین

1 Mar 2011 23:41

اسلام ٹائمز:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی، یہ بوجھ عوام کی طرف منتقل کرنے کی بجائے حکومتی ایوانوں کی طرف کیا جائے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی، بوجھ عوام کی طرف منتقل کرنے کی بجائے حکومتی ایوانوں کی طرف کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز عہدیداروں اور کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 3 سالوں میں مرکز یا صوبہ کی حکومتوں نے عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، قومی ایشوز اور غریب کے نام پر ذاتی اور جماعتی سیاست چمکائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے منفی اثرات زندگی کے ہر شعبہ پر مرتب ہونگے، وزیراعظم غریب عوام کو ریگولر اتھارٹی والوں کے رحم و کرم پر مت چھوڑیں، حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور قومی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کر کے وسائل حاصل کیے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 57023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/57023/قومی-ایشوز-اور-غریب-کے-نام-پر-ذاتی-جماعتی-سیاست-چمکائی-جا-رہی-ہے-چودھری-ظہیرالدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org