0
Tuesday 1 Mar 2011 23:41

قومی ایشوز اور غریب کے نام پر ذاتی اور جماعتی سیاست چمکائی جا رہی ہے، چودھری ظہیرالدین

قومی ایشوز اور غریب کے نام پر ذاتی اور جماعتی سیاست چمکائی جا رہی ہے، چودھری ظہیرالدین
لاہور:اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی، بوجھ عوام کی طرف منتقل کرنے کی بجائے حکومتی ایوانوں کی طرف کیا جائے۔ وہ گزشتہ روز عہدیداروں اور کارکنوں اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 3 سالوں میں مرکز یا صوبہ کی حکومتوں نے عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا، قومی ایشوز اور غریب کے نام پر ذاتی اور جماعتی سیاست چمکائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے منفی اثرات زندگی کے ہر شعبہ پر مرتب ہونگے، وزیراعظم غریب عوام کو ریگولر اتھارٹی والوں کے رحم و کرم پر مت چھوڑیں، حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور قومی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کر کے وسائل حاصل کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 57023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش