QR CodeQR Code

کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق

25 Sep 2016 23:37

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ٹریفک اہلکار زخمی ہوگیا، جس کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائیو اسٹار چورنگی پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ٹریفک اہلکار زخمی ہوگیا، جس کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جاں بحق ٹریفک اہلکار کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر ارشد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ فائیو اسٹار چورنگی پر اس قسم کے واقعات ہو رہے ہیں، پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 570257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570257/کراچی-میں-فائیو-اسٹار-چورنگی-پر-فائرنگ-سے-ٹریفک-پولیس-کا-سب-انسپکٹر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org