QR CodeQR Code

چارسدہ، پولیس وین پر بم حملہ، 1 اہلکار جاں بحق، 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

26 Sep 2016 13:36

اسلام ٹائمز: شب قدر کے علاقے سروکلئی میں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے ایک مسافر بس کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ چار اہلکار اور تین شہری زخمی ہوئے، جن میں سے ایک اہلکار ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ کے علاقے میں پولیس وین پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے میں ایک مسافر بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس وین کو شب قدر کے علاقے سروکلئی میں نشانہ بنایا گیا۔ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، واقعہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شدید زخمی بھی ہوئے، پولیس وین کے قریب سے گزرتی مسافر بس بھی دھماکے کی زد میں آئی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم حملہ آورں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، دھماکے کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اہلکار پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور تھے۔


خبر کا کوڈ: 570370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/570370/چارسدہ-پولیس-وین-پر-بم-حملہ-1-اہلکار-جاں-بحق-3-اہلکاروں-سمیت-6-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org