QR CodeQR Code

ایبٹ آباد میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

28 Sep 2016 23:10

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا تھا کہ وین کو حادثہ بگنوتر کے مقام پر پیش آیا، وین میں 10 افراد سوار تھے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقہ نملی میرہ روڈ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں نملی میرہ روڈ پر وین تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وین کو حادثہ بگنوتر کے مقام پر پیش آیا، وین میں 10 افراد سوار تھے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 571171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/571171/ایبٹ-ا-باد-میں-مسافر-وین-کھائی-گرنے-سے-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org