QR CodeQR Code

نویں اور دسویں محرم کو شاہراہ قراقرم پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، محکمہ داخلہ

3 Oct 2016 23:17

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان میں سکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور پولیس موبائل ٹیموں کی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران شاہراہ قرقرم پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں بند رہیں گیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام میں شاہراہ قراقرم دو دن کیلئے عارضی طور پر بند رہے گی۔ شاہراہ قراقرم کی بندش سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہے۔ دوسری جانب محرم الحرام میں گلگت بلتستان میں سکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور پولیس موبائل ٹیموں کی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، تاکہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔


خبر کا کوڈ: 572520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572520/نویں-اور-دسویں-محرم-کو-شاہراہ-قراقرم-پر-پبلک-ٹرانسپورٹ-بند-رہے-گی-محکمہ-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org