QR CodeQR Code

دیر میں مسجد پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا

4 Oct 2016 15:26

اسلام ٹائمز: سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2009ء میں دیر میں مسجد پرحملے میں دہشت گردوں کا ساتھ دیا تھا جس میں 33 افراد شہید اور 10 زخمی ہوئے تھے، ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ نے مسجد پرحملہ میں دہشت گردوں کا ساتھ دینے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ 2009ء میں دیر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملہ میں ملوث ملزم مکرم خان ملاکنڈ کی حدود میں موجود ہے، جس پر انہوں نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2009ء میں دیر میں مسجد پرحملے میں دہشت گردوں کا ساتھ دیا تھا جس میں 33 افراد شہید اور 10 زخمی ہوئے تھے، ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 572674

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/572674/دیر-میں-مسجد-پر-حملے-ملوث-دہشت-گرد-کو-گرفتار-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org