QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

5 Oct 2016 15:13

اسلام ٹائمز: الطاف حسین کو 26 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کا کہا جائے گا، اس کے بعد اس کیس کی سماعت لندن کی کراؤن کورٹ میں ہوگی، جبکہ کیس کا فیصلہ اسی سال دسمبر میں متوقع ہے، الطاف حسین کے ساتھ ساتھ طارق میر، محمد انور اور سرفراز مرچنٹ پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف قانون کی گرفت ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید سخت ہوتی جا رہی ہے اور آج ان پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم بانی الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔ برطانوی قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزم کا عدالت میں حاضر ہونا ضروری نہیں، فرد جرم الطاف حسین کو ڈاک یا ای میل کے ذریعے ارسال کی جا سکتی ہے یا پھر ان کے وکیل کو بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ فرد جرم حوالے کرنے کے بعد الطاف حسین کو 26 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کا کہا جائے گا، اس کے بعد اس کیس کی سماعت لندن کی کراؤن کورٹ میں ہوگی، جبکہ کیس کا فیصلہ اسی سال دسمبر میں متوقع ہے۔ الطاف حسین کے ساتھ ساتھ طارق میر، محمد انور اور سرفراز مرچنٹ پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 573001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573001/منی-لانڈرنگ-کیس-میں-الطاف-حسین-پر-آج-فرد-جرم-عائد-کی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org