QR CodeQR Code

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نامزد

7 Oct 2016 15:36

اسلام ٹائمز: انٹونیو گوٹریز پرتگال کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نامزد کر دیے گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز کو سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ان کو عالمی ادارے کا سربراہ بنانے کی حمایت کی تھی۔ انٹونیو گوٹریز پرتگال کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔ وہ 10 سال تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ رواں سال کے آخر میں بانکی مون کی دوسری 5 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔


خبر کا کوڈ: 573485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/573485/پرتگال-کے-سابق-وزیراعظم-انٹونیو-گوٹریز-اقوام-متحدہ-سیکرٹری-جنرل-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org