0
Friday 7 Oct 2016 15:36

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نامزد

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نامزد
اسلام ٹائمز۔ پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نامزد کر دیے گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹریز کو سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ان کو عالمی ادارے کا سربراہ بنانے کی حمایت کی تھی۔ انٹونیو گوٹریز پرتگال کی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانیں روانی سے بولتے ہیں۔ وہ 10 سال تک اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ رواں سال کے آخر میں بانکی مون کی دوسری 5 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 573485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش