QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، منفی عناصر کے عزائم ناکام بنانے کیلئے پولیس چوکس اور مستعد ہے، یاسر آفریدی

9 Oct 2016 15:02

اسلام ٹائمز: مختلف امام بارگاہوں کے سکیورٹی جائزہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے مرکزی جلوس کے موقع پر چھتوں، دوکانوں اور بالاخانوں پر کسی کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے پولیس نے فول پروف انتظامات مکمل ہیں، گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے، ضلع کو دس سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے جائزہ کے موقع پر مختلف امام بارگاہوں کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے جلوس کے موقع پر چھتوں، دوکانوں اور بالا خانوں پر کسی کو ٹھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امن کمیٹیوں کے اراکین بھی علاقے میں بھائی چارے کی فضاء کیلئے سرگرم ہیں، محرم الحرام کے دوران مجالس، سیج، بیڑہ، گھڑی گھڑولہ، ذوالجناح اور تعزیہ سمیت 226 پروگرام کے لئے پولیس چوکس اور مستعدی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ منفی عناصر کے عزائم ہم سب ملکر ناکام بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 574077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574077/ڈی-آئی-خان-منفی-عناصر-کے-عزائم-ناکام-بنانے-کیلئے-پولیس-چوکس-اور-مستعد-ہے-یاسر-آفریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org