QR CodeQR Code

بلوچستان، ضلع لہڑی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

10 Oct 2016 11:30

اسلام ٹائمز: ایف سی ترجمان کے مطابق لہڑی کے علاقے ریلو گلاب میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لہڑی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق لہڑی کے علاقے ریلو گلاب میں ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ دہشت گرد کے قبضے سے ایک سب مشین گن اور دو کلو بارود بمعہ تار برآمد کر لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 574247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574247/بلوچستان-ضلع-لہڑی-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-ایک-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org