QR CodeQR Code

یوم عاشور کے جلوس پر نائیجیریا کی فوج کے حملے میں 20 حسینی عزادار شہید ہوگئے

13 Oct 2016 00:17

اسلام ٹائمز: گذشتہ برس بھی نائیجیریا کی فوج نے نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی پر حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں افراد کو زخمی کردیا تھا، نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی بھی زخمی ہوگئے تھے جنھیں فوج نے گرفتار کرکے خفیہ مقام پر نظر بند کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کی فوج نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کرکے 20 عزاداروں کو شہید کردیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فوج نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر حملہ کرکے 20 عزاداروں کو شہید کردیا ہے۔ نائیجیریا کی فوج نے نویں محرم کو بھی کیڈونا شہر کے مختلف حصوں میں متعدد عزاداروں کو گرفتار کرلیا تھا، گرفتار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ گذشتہ برس بھی نائیجیریا کی فوج نے نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی پر حملہ کرکے سیکڑوں افراد کو شہید اور ہزاروں افراد کو زخمی کردیا تھا، نائیجیریا کے شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی بھی زخمی ہوگئے تھے جنھیں فوج نے گرفتار کرکے خفیہ مقام پر نظر بند کر رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 574959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/574959/یوم-عاشور-کے-جلوس-پر-نائیجیریا-کی-فوج-حملے-میں-20-حسینی-عزادار-شہید-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org